ہومبریکنگ نیوزمریم نواز کا ایک اور وعدہ پورا، مظفرآباد کے بعد میرپور میں بھی الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں

مریم نواز کا ایک اور وعدہ پورا، مظفرآباد کے بعد میرپور میں بھی الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں

مظفرآباد(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا ہے، اور مظفرآباد کے بعد میرپور میں بھی الیکٹرک بسیں پہنچ گئی ہیں۔الیکٹرک بسوں کی آمد پر شہر میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا، جہاں ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا اور مختلف علاقوں سے شہری بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔

بسوں کے میرپور پہنچنے پر بزرگ، نوجوان اور بچے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں موجود تھے۔الیکٹرک بسوں کو ڈھول کی تھاپ کے ساتھ جلوس کی شکل میں شہر میں لایا گیا، جس سے شہر میں جشن کا ماحول پیدا ہوگیا۔

یہ اقدام عوام کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی 10 الیکٹرک بسیں پہنچ چکی ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بسوں سے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی، اور یہ عوام دوست اقدام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔