ہومبریکنگ نیوزحوثیوں کے سعودی شہر جیزان اور ینبع میں حملے، آئل تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی: حوثی تنظیم

حوثیوں کے سعودی شہر جیزان اور ینبع میں حملے، آئل تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی: حوثی تنظیم

ضنعائ(آئی پی ایس )یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ نے سعودی عرب کے شہر جیزان اور ینبع میں آرامکو کی تیل تنصیبات پر میزائل اور ڈرونز سے حملوں کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ حملوں سے تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی۔حوثیوں نے سعودی عرب پر مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حدیدہ پورٹ پر حملے کے جواب میں کارروائیاں کی ہیں۔

انصار اللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 12 سال سے یمنی سرزمین کی غیر منصفانہ ناکہ بندی کی ہوئی ہے، سعودی ناکہ بندی کا جواب ناکہ بندی اور کشیدگی میں اضافے کا جواب کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب سعودی میڈیا نے حملوں کی تصدیق نہیں کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔