ہومپاکستانسندھ میں رات 8 بجے کے بعد گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی

سندھ میں رات 8 بجے کے بعد گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی

کراچی،سندھ میں آج رات 8 بجے کے بعد گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلا وروکنے کیلئے صوبے میں نافذ پابندیوں کو مزید سخت کردیا جس کے تحت آج سے صوبے بھر میں کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے جبکہ ڈپارٹمنٹل اور سپر اسٹورز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ جمعہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈان ہوگا اور تمام دکانیں بند رہیں گی۔صوبے بھر میں رات 8 بجے کے بعد لوگوں کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں وزیراعلی نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں گھومنے والے افراد کو روکنے کی بھی ہدایت کی ہے، اگر کسی کو ضروری کام یا اسپتال جانا ہے تو اسے اجازت دی جائے گی۔ترجمان وزیراعلی کے مطابق پارکس میں مغرب کے بعد لائٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعلی نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو پابندیوں پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔