اسلام آباد ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ کرشوہر کے خلاف بے بنیاد ریفرنس کے معاملے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔
گزشتہ روز سرینا عیسیٰ کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ میرے شوہر کے خلاف ریفرنس بھجوائے جانے کے بعد آپ نے تین مرتبہ اس حوالے سے انٹرویوز دیئے جو کہ ایوان صدر اور آپ کے تقدس کے خلاف ہے، آپ نے انٹرویوز کے ذریعے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، آپ کا ریفرنس خارج ہونے کے بعد بھی آپ نے19مئی کو ایک اور انٹرویو میں ریفرنس کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر تنقید کی ،کیا آپ کا حلف آپ کو اس کی اجازت دیتا ہے،آپ کو اپنی غلطی کی مفافی مانگنی چاہئے۔

