ہومبریکنگ نیوزعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، برینٹ 115 ڈالر فی بیرل پر آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، برینٹ 115 ڈالر فی بیرل پر آگیا

لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کےمطابق امریکی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 60 سینٹ کمی کے بعد 101 ڈالر 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی، برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ایک ڈالر 56 سینٹ کمی سے 115 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں حوثی حملوں کے باعث توانائی کی رسد متاثر ہونے کے خدشات نے گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو ہوا دی تھی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو امریکی اوربرطانوی خام تیل کی قیمتیں تقریباً 3 ڈالراضافے کےساتھ بلند سطح پر بند ہوئی تھیں، گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔