ہوماسلام آبادچیف کمشنر کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی کا جی ایٹ اور جی نائن مرکز کادورہ

چیف کمشنر کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی کا جی ایٹ اور جی نائن مرکز کادورہ

اسلام آباد ، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی کاجی ایٹ اور جی نائن مرکز کا اچانک دورہ،انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے جی ایٹ اور جی نائن مرکز کا اچانک دورہ کر کے انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایم اے کی ٹیموں نے فٹ پاتھ اور کھلی جگہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی سٹالز ختم کر دیئے، آپریشن کے دوران دونوں مراکز کی مارکیٹس سے تمام غیر قانونی تجاوزات ختم کر دی گئیں ۔ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کی طرف سے تمام مراکز میں سپروائزرز تعینات کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ مارکیٹس میں کسی قسم کی غیر قانونی تجاوزات قائم نہیں ہونی چاہیں، تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔