اسلام آباد (سب نیوز) — صدر مملکت آصف علی زرداری نے آسٹریا کے قومی دن کے موقع پر جمہوریہ آسٹریا کے صدر اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
آسٹریا کے صدر ڈاکٹر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن کے نام اپنے خط میں صدر زرداری نے ان کی اچھی صحت اور خوشی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ آسٹریا کے عوام کی مسلسل ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے بھی اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں، جن کی بنیاد باہمی احترام، خیرسگالی اور امن، استحکام اور بین الاقوامی تعاون کے مشترکہ عزم پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر تعمیری روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں، جو دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے فروغ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی آسٹریا کے قومی دن پر صدر اور عوام کو مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
