اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کیلئے کمیٹی کااجلاس ہوا ،جس میں زیر التوا مقدمات کابوجھ کم کرنے کیلئے آئی ٹی اورمصنوعی ذہانت کے استعمال کاجائزہ لیاگیا۔
رپورٹس کے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ نے جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں جسٹس محمدعلی مظہر،نگران وزیرآئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف نے شرکت کی، جس میں نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کیاستعمال پرغورکیا گیا۔
اجلاس میں زیرالتوامقدمات کابوجھ کم کرنے کیلئے آئی ٹی اورمصنوعی ذہانت کیاستعمال کاجائزہ لیاگیا۔عدلیہ کے اعلامیہ کے مطابق عدالتی نظام آسان، شفاف بنانے اورغیرضروری تاخیرکی روک تھام کے پہلو کا بھی جائزہ لیاگیاسائلین کوانصاف کی تیزفراہمی کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال پرغورکیاگیا۔
نگران وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹرعمرسیف نے تجویزپیش کی کہ ٹیکنالوجی کے بہتراستعمال کیلئے ڈیٹاا کٹھا کرنا ہوگا،نظام عدل کے معیاری ڈیٹا ایکسچینج پالیسی مرتب کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم،ذیلی کمیٹی کی حتمی منظوری آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔
جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس، زیرالتوامقدمات کابوجھ کم کرنے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
