اسلام آباد (آئی پی ایس ) آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا سب سرمایہ، محنت اور کوشش کا اصل حصول شہریوں کے مثبت کمنٹس ہیں،دن رات محنت کرکے لوگوں کی چھینی ہوئی اشیا ریکور کرنے والے افسران پر فخر ہے ،کسی جرم کے بعد اس کے حل کے لیے بڑا لمبا چوڑا پراسیس مکمل کرنا پڑتا ہے،ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے کوشش کر رہے ہیں کہ معاملات کو صحیح طریقے سے لیکر چلا جائے ،کل سے پولیس اسٹیشن پہلے سے زائد بااختیار ہوگا،اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ کا احساس دینے کی کوشش کر رہے ہیں،کچھ گاڑیاں سوات کچھ پنجاب کے علاقوں سے بھی ریکور ہوئیں،حقدار تک حق پہنچنے سے بڑا ریکارڈ کوئی نہیں ہوسکتا،ہم اسلام آباد پولیس کو ماڈرن پولیس کی صورت میں ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں،گراس روٹ لیول تک خدمات کی فراہمی کے لیے میڈیا کا ساتھ بھی چاہیے،کرائم ہوا ہے تو رپورٹ کریں ایس ایچ او کی مرضی کے مطابق پرچہ درج ہونے کا وقت پرانا ہوچکا،ایک ماہ دے رہا ہوں اس طرح کا فنکشن دوبارہ کریں گے، پولیس لائنز میں گرفتار ملزمان سے برآمد شدہ مسروقہ مال کی شہریوں کی واپسی تقریب ہوئی ۔ تقریب میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز اور پولیس کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی،تقریب میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا شکار ہونے والے عام شہریوں کی بھی شرکت، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطا الرحمن کا تقریب سے ابتدائی خطا ب میں کہا کہ شش ہوگی کہ شہریوں کے ساتھ ڈکیتی سمیت کوئی واردات نہ ہولیکن اگر ایسا ہو بھی جاتا ہے تو شہریوں کا مال ان کو واپس دینے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے ،دو ماہ میں 56 گاڑیاں 89 موٹر سائیکل اور 271 ملزمان گرفتار ہوئے 16 کروڑ 97 سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
ایس ایچ او کی مرضی کے مطابق پرچہ درج ہونے کا وقت پرانا ہوچکا،آئی جی اسلام آباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
