ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

راولپنڈی،وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انھیں ملکی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے رفقا کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل ندیم رضا ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل ظہیر احمد بابر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ،وزیر خارجہ ، وزیر دفاع ، وزیرِداخلہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو اس موقع پر اجلاس میںاہم معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ ملکی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔وزیراعظم کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفد کے ہمراہ 3 گھنٹے سے زائد تک آئی ایس آئی ہیڈ کوراٹرز میں موجود رہے۔وزیراعظم کو ملکی سلامتی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔