ممبئی (آئی پی ایس )گزشتہ برس کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران بیٹے ابھیشک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا کے ساتھ وبا سے متاثر ہونے والے بولی وڈ بگ بی امیتابھ بچن نے کورونا ریلیف میں 2 کروڑ روپے عطیہ دے دیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق امیتابھ بچن کو بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران عطیات نہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک بلاگ میں اس بات کا ذکر بھی کیا کہ کس طرح ان کے خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔تاہم اب انہوں نے ملک میں وبا کی دوسری بدترین لہر سے نمٹنے کے لیے دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت کو 2 کروڑ کا عطیہ دے دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ امیتابھ بچن نے واضح طور اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ انہوں نے کورونا ریلیف فنڈ میں کتنا عطیہ دیا، تاہم معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے 2 کروڑ روپے کاعطیہ دیا۔
امیتابھ بچن نے کورونا فنڈ کے لیے 2 کروڑ روپے کا عطیہ دیدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
