کراچی(آئی پی ایس )کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا تبادلہ کردیا گیا جبکہ عمران یعقوب منہاس نئے پولیس چیف مقرر کردئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو عہدے سے ہٹاکر اے آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کردیا گیا ہے جب کہ عمران یعقوب منہاس نئے پولیس چیف کراچی تعینات کردییے گئے ہیں، نئے پولیس چیف کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔عمران یعقوب منہاس اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات تھے۔
عمران یعقوب منہاس کراچی پولیس چیف تعینات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
