Saturday, June 6, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزشہریوں کا انخلائ:افغانستان کی پاکستان سے اقدامات پر نظر ثانی کی اپیل

شہریوں کا انخلائ:افغانستان کی پاکستان سے اقدامات پر نظر ثانی کی اپیل

تبت:نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے تبت میں ملاقات کی جہاں خطے کے امن اور استحکام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی خود مختار تبت میں 4 سے 5 اکتوبر تک منعقد ہونے والے ٹرانس-ہمالیائی فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں۔

ٹرانس-ہمالیائی فورم کی بنیاد 2018 میں رکھی گئی تھی، جس کا مقصد خطے کے ممالک میں جغرافیائی روابط، ماحولیاتی بچا اور ثقافتی تعلقات مضبوط کرنا ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق نگراز وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے افغان عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور اس دوران جلیل عباس جیلانی نے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ نگران وزیرخارجہ نے زور دیا کہ خطے کے امن اور استحکام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے باہمی تعاون کے تحت حل کرلینی چاہئیں۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب پاکستان کی جانب سے افغان باشندوں سمیت ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلا کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے اور واضح کیا گیا ہے اس کے بعد مذکورہ افراد کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔