Saturday, June 6, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزسی ڈی اے آپریشن:اسلام آباد مارگلہ ٹان میں قائم غیرقانونی افغان بستی مسمار

سی ڈی اے آپریشن:اسلام آباد مارگلہ ٹان میں قائم غیرقانونی افغان بستی مسمار

اسلام آباد: سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مارگلہ ٹان میں قائم غیرقانونی افغان بستی مسمار کردی۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف ایکشن تیز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مارگلہ ٹان میں قائم غیر قانونی افغان بستی مسمار کردی۔

مسماری آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرشدہ گھروں، دکانوں اور تھڑوں کو گرادیا گیا۔افغان بستی کی مسماری کے آپریشن میں سی ڈی اے کو اسلام آباد پولیس کی معاونت بھی حاصل تھی، جبکہ اس دوران غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی جنہیں پولیس نے منتشر کردیا۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مارگلہ ٹان میں واقع گاں موہریاں موچی موہڑا میں عرصہ دراز سے افغان شہریوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔