Sunday, June 7, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزسعودیہ سیکیورٹی معاہدے پر امریکی سینٹرز صدر جوبائیڈن سے نالاں

سعودیہ سیکیورٹی معاہدے پر امریکی سینٹرز صدر جوبائیڈن سے نالاں

واشنگٹن: سعودی عرب سے سیکیورٹی معاہدے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر حکمراں جماعت کے بعض سینیٹرز اپنے ہی صدر سے ناراض ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹس کے 20 سینیٹرز نے صدر جوبائیڈن کو شکایت بھرا خط لکھ دیا اور ان کی خارجہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سینیٹرز نے اپنے خط میں سعودیہ سیکیورٹی معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا کھل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سعودیہ کے ساتھ جوہری تعاون اور سلامتی کی ضمانت دینے پر تشویش ہے۔ حکمراں جماعت کے سینیٹرز نے تنبیہ کیا کہ اگر جو بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کے مطالبات پورا کرتی ہے تو وائٹ ہاس کو کانگریس کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سینیٹرز نے تجویز دی کہ سعودی عرب کے فلسطین کے دو ریاستی حل کو ماننے کی صورت میں جوابا امریکی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے معاہدے میں بامعنی شقیں شامل کریں۔صدرجوبائیڈن یا وائٹ ہاوس انتظامیہ کی جانب سے اس پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔