ہومپاکستانایک ہفتے کے دوران پیاز، انڈے، آٹا اور آلو سمیت 27ضروری اشیا مہنگی

ایک ہفتے کے دوران پیاز، انڈے، آٹا اور آلو سمیت 27ضروری اشیا مہنگی

اسلام آباد (سب نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی،ایک ہفتے کے دوران 27 اشیا کے دام بڑھ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 27اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 6اشیا سستی جبکہ 18اشیاکی قیمتیں مستحکم رہیں،ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں اوسطا 0اعشاریہ91فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 9اعشاریہ05فیصد رہی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اشیائے خورونوش پر بھی پڑے،ایک ہفتے میں پیاز 7اعشاریہ62فیصد،،انڈے 3اعشاریہ16فیصد،، آٹا 2 فیصد، آلو 1اعشاریہ93فیصدمہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں پیٹرول 2اعشاریہ46فیصد،ڈیزل 4 اعشاریہ 17فیصد،ایل پی جی 1اعشاریہ90فیصد مہنگی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ واربنیادوں پر ٹماٹر 22اعشاریہ96 فیصد ،چکن 11 اعشاریہ20فیصد اور سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 228اعشاریہ71فیصد،پیازمیں 95اعشاریہ36فیصد، آٹے میں 78 اعشاریہ65فیصد،بجلی کے سہ ماہی چارجز 9اعشاریہ06فیصد سستے ہوئے،ایل پی جی میں 51اعشاریہ76 فیصد،ڈیزل میں 37 اعشاریہ42فیصد اورپیٹرول میں 23اعشاریہ28فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ سالانہ بنیادوں پرآلو 30اعشاریہ89 فیصد،چنے کی دال 19اعشاریہ89 فیصد، چکن 19اعشاریہ56 فیصد،چینی 17اعشاریہ48 فیصد، انڈے 8اعشاریہ38 فیصد اور مونگ کی دال 7اعشاریہ38فیصد سستی ریکارڈ کی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔