ہومپاکستانبراڈ پیک پر لاپتہ 10کوہِ پیمائوں میں سے 4کی لاشیں مل گئیں، سرچ آپریشن جاری

براڈ پیک پر لاپتہ 10کوہِ پیمائوں میں سے 4کی لاشیں مل گئیں، سرچ آپریشن جاری

اسلام آباد /گلگت (آئی پی ایس )پاکستان کے الپائن کلب نے اطلاع دی ہے کہ معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا کی قیادت میں دس کوہ پیما شمالی پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہوگئے ہیں جن میں سے 4 کی لاشیں مِل گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی)کو قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں براڈ چوٹی (8047میٹر)پر برفانی تودے گرنے سے 10کوہ پیمائوں کی ایک ٹیم کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

کلب نے کہا کہ ٹیم کی قیادت نرمل پرجا کر رہے تھے اور اس واقعے کے بعد سے ان تک نہیں پہنچ پارہے۔براڈ پیک دنیا کا 12 واں بلند ترین پہاڑ ہے۔ اے سی پی نے کہا کہ اس مہم میں 10 افراد شامل تھے جن میں پانچ نیپالی، ایک پاکستان، ایک عمان، ایک چین اور ایک امریکی اور ایک اور غیر ملکی کوہ پیما شامل ہیں جن کی قومیت کا انکشاف نہیں کیا گیا۔کلب نے کہا کہ برفانی تودہ گرنے کے بعد سے پوری ٹیم مبینہ طور پر رابطے سے باہر ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام افراد کو بازیاب کرلیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔