اسلام آباد،اسسٹنٹ کمشنر اوید بھٹی کا مجسٹریٹ اور ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد آئیرپورٹ کا دورہ، بیرون ممالک سے آنے والے چار مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اوید بھٹی نے مجسٹریٹ علی جاوید اور ٹیم کے ہمراہ ایس او پیز کی انسپکشن کیلئے اسلام آباد آئیر پورٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں میں سے چار مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ پی سی آر ٹیسٹ لے کر ریکارڈ مرتب کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اوید بھٹی نے بتایا کہ رپورٹ منفی آنے کے بعد دس مسافروں کو ہوم قرنطینہ کی ہدایت کی گئی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ این سی او سی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عملدرامد کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے ،دورہ کے دوران سول ایوی ایشن، پولیس، ائیرپورٹ سیکورٹی اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ٹیمز بھی موجود تھی۔
