اسلام آباد (آئی پی ایس)اسسٹنٹ کمشنراوید بھٹی کا مجسٹریٹ اور ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ ،بیرون ممالک سے آنے والے چار مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اوید بھٹی نے مجسٹریٹ علی جاوید اور ٹیم کے ہمراہ ایس او پیز کی انسپکشن کیلئے اسلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ کیا ،بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں میں چار مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کوارینٹائن سینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ پی سی آر ٹیسٹ لے کر ریکارڈ مرتب کرلیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر اوید بھٹی نے بتایا کہ نیگیٹو رپورٹ آنے کے بعد دس مسافروں کو ہوم کوارینٹائن کی ہدایت کی گئی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ این سی او سی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے ،دورہ کے دوران سول ایوی ایشن، پولیس، ائیرپورٹ سیکورٹی اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ٹیمز بھی موجود تھی۔
اسلام آباد ایئر پورٹ میں بیرون ممالک سے آنے والے 4 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ سینٹر منتقل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
