ہومدنیاسعودی ولی عہد بھارت پہنچ گئے، جی 20 اجلاس میں شرکت

سعودی ولی عہد بھارت پہنچ گئے، جی 20 اجلاس میں شرکت

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد کا استقبال کیا۔
ولی عہد محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں مملکت کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
ولی عہد محمد بن سلمان انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر بھارت کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔
دورے کے دوران دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، اور سعودی انڈین سٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کا اجلاس بھی منعقد کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔