ہومگلگت بلتستانقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی،قواعد کی خلاف ورزی پر 9طلباء کے داخلے منسوخ

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی،قواعد کی خلاف ورزی پر 9طلباء کے داخلے منسوخ

گلگت:قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سٹوڈنٹ ڈسپلنری کمیٹی پرووسٹ کمیٹی اور سیکورٹی کمیٹی نے یونیورسٹی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طلبا کو اکسانے سمیت یونیورسٹی سے متصل مین سٹرک کو بلاک کرکے طلبا کے ہمراہ حتجاج کرنے پر تادیبی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نوطلبا کے داخلہ منسوخ کرنے سمیت یونیورسٹی داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس حوالے سے رجسٹرار آفس کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیاگیاہے۔

رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن نو طلبا کے داخلہ معطل کرتے ہوئے یونیورسٹی داخلے پر پابندی عائدکیاگیاہے ان میں شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کی طالبہ شہناز فاطمہ دختر فدا حسین رجسٹرریشن نمبر 2019-kiu-bs511،شعبہ میتھس کی طالبہ آرزو علی دختر صادق علی رجسٹریشن نمبر2022-kiu-bs2431،شعبہ سوشیالوجی کے طالب علم سجاد علی ولد موسی علی رجسٹریشن نمبر 2022-kiu-bs1772،شعبہ کیمسٹری کے طالب علم حماد احمد ولد غلاف مصطفی رجسٹریشن نمبر 2022-kiu-bs2154،شعبہ سول انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم آصف رضا ولد قمر علی رجسٹریشن نمبر 2021-kiu-bs5765،شعبہ سائیکالوجی کے طالب علم محمد کامران عارف ولد محمد عارف رجسٹریشن نمبر 2022-kiu-bs1031،شعبہ سپیشل ایجوکیشن کی طالبہ کرن زہرا دختر عمران علی رجسٹریشن نمبر 2022-kiu-bs1159،شعبہ انگلش کے طالب علم عامر علی شاہ ولد عیسی محمد خان رجسٹریشن نمبر 2022-kiu-bs2604،شعبہ جی آئی ایس اینڈ ریموٹ سینسنگ کی طالبہ لالہ رخ دختر عزیز اللہ رجسٹریشن نمبر 2022-kiu-bs2339کے نام شامل ہیں۔رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈائریکٹر سیکیورٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان فیصلوں پر سختی سے تعمیل کو یقینی بنائے جس میں ان طلبا کے کیمپس میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مزکورہ نو طلبا نے طلبا کو اکسانے سمیت یونیورسٹی سے متصل مین سٹرک کو بلاک کرکے طلباکے ہمراہ احتجاج کیاہے وہی پر احتجاج میں یونیورسٹی کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے او ر حقائق کے منافی الزامات لگائے ہیں۔اس کے علاوہ پریس کانفرنسوں کے ذریعے یونیورسٹی کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ بھی کیاہے۔یا درہے یونیورسٹی میں داخلہ لیتے وقت تمام طلبا نے یونیورسٹی کے قوانین پر من وعن عمل درآمد کرنے سے متعلق حلف نامہ جمع کرائے ہیں جس میں انہوں نے کسی بھی قسم کی احتجاج و فساد میں حصہ نہ لینا سے متعلق حلف لیاہوا۔اس کے علاوہ ان طلبا نے دیگر طلبا کو اکسا کر احتجاج کرایا اور کلاسوں کا بائیکاٹ بھی کرایا۔واضح رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے دیگر طلبا کو متنبہ کیا ہے کہ کلاسوں میں اپنی شرکت کویقینی بنائے اور تعلیم وتحقیق پر توجہ مرکوز کرے۔ احتجاج و دیگر سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کلاسوں میں حاضری کو یقینی نہ بنانے اور احتجاج میں حصہ لینے والے طلبا کے خلاف یونیورسٹی قوائد وضوابط کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔یا درہے کہ آئین و قوانین کے مطابق ہائیرایجوکیشن/ یونیورسٹی ایجوکیشن استحاقprivilege))ہے حق (Right) نہیں ہے۔جاری کردہ۔قراقر م انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستانشعبہ تعلقات عامہ08ستمبر2023

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔