Sunday, June 14, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینگلگت میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات، حکومت سازی پر مشاورت

گلگت میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات، حکومت سازی پر مشاورت

گلگت: (آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے ، جس میں گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت سازی سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئرامیرمقام اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان شامل تھے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما قمر زمان کائرہ، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری، صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ شریک ہوئے۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ زیر غور تجاویز کو اپنی اپنی مرکزی اور صوبائی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا، جس کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل اور حکومت سازی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔۔ اس موقع پر متعدد تجاویز زیر غور آئیں اور مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔