اسلام آباد:سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان چلاجاں گا۔نوازشریف نے جمعے کوپارٹی رہنما ئو ں کے ساتھ ملاقات میں پہلی مرتبہ وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی۔پارٹی میٹنگ میں شہبازشریف، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، چوہدری ندیم خادم اور ڈاکٹر انجم شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ 10روز میں کردیا جائے گا۔
آئندہ ماہ پاکستان چلاجا ئوں گا، نوازشریف کی تصدیق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
