لاہور: نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پانڈ کیس بارے نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی، نیب نے بشری بی بی اور علی محمد خان کو طلب کر لیا۔نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشری بی بی اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کو تحقیقات کے لیے کل طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے بشری بی بی اور علی محمد خان کو کل کیس سے متعلق دستاویزات کے ہمراہ طلب کیا ہے، اس سلسلہ یں بشری بی بی اور علی محمد خان کے وکلا نے نیب نوٹس موصول کر لیے۔
ایک سو نوے ملین پا ئو نڈ کیس: نیب نے بشری بی بی اور علی محمد خان کو طلب کر لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
