ہومکھیلہمیں بادشاہوں کی طرح رکھاگیا، بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد پاکستان کی میزبانی سے متاثر

ہمیں بادشاہوں کی طرح رکھاگیا، بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد پاکستان کی میزبانی سے متاثر

ممبئی :بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی پاکستان کی میزبانی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔راجر بنی اور راجیو شکلا وفد کے ہمراہ چار ستمبر کو لاہور پہنچے تھے اور آج بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت پہنچا۔وطن واپسی پر بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں تجربہ شاندار رہا، ویسی ہی میزبانی ملی جیسے 1984 میں ٹیسٹ میچ کے دوران ملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتا کیاگیا، ہمارا وقت بہت اچھا رہا، ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کے ساتھ ملنے کا موقع ملا، ہمارے دورے سیسب بہت خوش تھے اور ہمیں بھی اس دورے سے بہت خوشی ہوئی۔اس موقع پر نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا کا کہنا تھاکہ 2 روزہ دورہ اچھا رہا، گورنرپنجاب نے ہمارے اعزاز میں ڈنر دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی بھی بہت اچھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کامطالبہ تھاکہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ شروع ہونی چاہیے، ہم نے انہیں بتایا ہیکہ اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، ہم وہی کریں گے جو ہماری حکومت کہیگی، یہ کرکٹ کا دورہ تھا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔