لندن(آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا مجھے بہت دکھ ہے۔
محسن نقوی نے کہا انگلینڈ میں جو کچھ کیا، ضروری تھا، پرفارمنس کیعلاوہ دیگر معاملات ہیں، فی الحال اسے دیکھ رہے ہیں۔محسن نقوی کاکہنا تھا ابھی وقت نہیں کرکٹ کے علاوہ بات کروں، تنقید سے نہ گھبرایا ہوں ناگھبراتاہوں، ان کی تنقید سیکوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نیخود کچھ نہیں کیا۔
