ہومبریکنگ نیوزجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

وزیرستان:جنوبی وزیرستان کے علاقہ لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 22 اور 23 اگست کی درمیان شب ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اہلکاروں نے مثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مبینہ دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔