ہومبریکنگ نیوزنگران پنجاب حکومت کا صوبے میں ایئرایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ

نگران پنجاب حکومت کا صوبے میں ایئرایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور:نگران پنجاب حکومت نے صوبے میں ایئرایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کی پہلی ایئرایمبولینس سروس کیلئے ایک ہیلی کاپٹراستعمال ہو گا۔ ساڑھے چارکروڑ ڈالر سے زائد کی لاگت سے دو ہیلی کاپٹر خریدے جائیں گے۔ایک ہیلی کاپٹر سرکاری معاملات کی انجام دہی کیلیے پنجاب حکومت کے زیر استعمال رہے گا۔

پنجاب حکومت کے زیرا ستعمال نیا ہیلی کاپٹرآفات کے دوران ایمرجنسی سرگرمیوں کے لیے بھی میسر ہو گا۔ ہیلی کاپٹرز کے لیے چند روز میں عالمی جرائد میں اشتہار دیا جائیگا۔ اشتہارمیں ٹیکنیکل اورمالی نیلامی کے ٹی او آر دئیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کے اعلی افسران اور ٹیکنیکل ماہرین پرمشتمل کمیٹی خریداری کا فیصلہ کرے گی۔ پنجاب حکومت کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر ٹیکنیکل خرابی کے باعث کئی ماہ سے گراونڈ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔