ہومپاکستانلیتھونیا ریزیڈنٹ کارڈ پر سفر کی کوشش ناکام، ایف آئی اے امیگریشن نے مسافر کو آف لوڈ کر دیا

لیتھونیا ریزیڈنٹ کارڈ پر سفر کی کوشش ناکام، ایف آئی اے امیگریشن نے مسافر کو آف لوڈ کر دیا

اسلام آباد(سب نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لیتھونیا جانے والے مسافر کو مشتبہ/جعلی ریزیڈنٹ کارڈ کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق، مسافر کو ٹرکش ایئرلائنز کی پرواز ٹی کے 0751کے ذریعے لیتھونیا روانگی سے قبل کاونٹر اہلکار نے سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا۔
سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کا لیتھونیا ریزیڈنٹ کارڈ مشتبہ /جعلی کارڈ پایا گیا۔مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے مسافر کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون بیرونِ ملک ملازمت اور سفر کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دینے والے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کے لیے پرعزم ہے۔ عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کے لیے مستند ذرائع اختیار کریں اور مشکوک ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔