Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزعبوری وفاقی کابینہ نے دیت کی رقم 67 لاکھ57 ہزار 902 روپے مقرر کردی

عبوری وفاقی کابینہ نے دیت کی رقم 67 لاکھ57 ہزار 902 روپے مقرر کردی

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے عبوری وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کو اپنے جڑانوالہ دورے سے آگاہ کیا۔کابینہ اجلاس میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں انتہاپسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان میں موجود اقلیتوں کا تحفظ ریاست کے اولین فرائض کا حصہ ہے، جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کی سزا یقینی بنائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے آئندہ ہفتے قومی سطح پربین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کرانے کی ہدایت کی جس میں عالمی سطح کے مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے علما کو مدعو کرنے کا کہا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق کانفرنس پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر 2023-24 کے لیے دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔