ہومتازہ تریناپوزیشن قائدین نے مذاکرت کو عمران خان سے ملاقات سے مشروط کردیا

اپوزیشن قائدین نے مذاکرت کو عمران خان سے ملاقات سے مشروط کردیا

اسلام آباد(سب نیوز) اپوزیشن لیڈرز محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مذاکرات سے متعلق بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ سے اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس سے رابطہ کیا، دونوں کے درمیان مذاکرات سمیت آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں اپوزیشن قائدین نے مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی، اپوزیشن قائدین نے مذاکرت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے مشروط کر دیا۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔