راولپنڈی (سب نیوز)بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو)راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری)، ہلالِ جرات سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا، جو مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں سمیت دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
بحرین کے وزیر خارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا، دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
