اسلام (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر مملکت عارف علوی کا طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ کردیا ۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا ٹویٹ انکی ذہنی صورت حال پر سوالیہ نشان ہے،پارٹی قیادت کا پی ٹی آئی کو پاکستانیت تقسیم انتشار قرار دینا درست ثابت ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے پی ٹی آئی کارکن اور عمران خان کے ذاتی ملازم کا کردار ادا کرکے گھناونی سازش کے مرتکب ہوئے ہیں، آئین کے تحت صدر مملکت نے بلز منظور کیے اور نہ ہی اعترزض کئے ،پارلیمنٹ سے منظور کردہ بلز محدود مدت ختم ہونے کے بعد نافذالعمل ہو جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے اپنے سٹاف پر الزامات صدر کے عہدے کے شایان شان نہیں ،صدر عارف علوی کی وضاحت صدی کا سب سے بڑا مزاق ہے ،عارف علوی کا بیان جھوٹ گروہ کے سرغنہ عمران خان آلہ کاری ہے۔
