ہومپاکستانعارف علوی نے صدر کے عہدے کو بے توقیر کردیا، آصف کرمانی

عارف علوی نے صدر کے عہدے کو بے توقیر کردیا، آصف کرمانی

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عارف علوی نے صدر مملکت کے عہدے کو بیتوقیر کردیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ صدر کا عہدہ سنجیدگی اور سچائی کی علامت ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے صدر مملکت کے عہدے کو بے توقیر کیا ہے وہ استعفی دیں اور گھر چلے جائیں۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ عارف علوی زیادہ ہوشیاری اور چالاکی نہ دکھائیں، موجودہ صدر مملکت پی ٹی وی پر حملے کا بھی مرکزی کردار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔