اسلام آباد،ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردئیے گئے، تبادلے پانچ سال کی روٹیشن پالیسی کے تحت کیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز احمد کا پنجاب زون ون لاہور سے ایف آئی اے سی سی سی اسلام آباد زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاشم رضا کا ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی اسلام آباد زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید سلطان کا ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ریاض خان کا ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ناصر محمود کا ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق مسعود کا ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کے پی کے زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک شیراز کا بھی ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کے پی کے زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن فاروق کا ایف آئی اے گوجوانوالہ سرکل سے مردان سرکل میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان افضل ساہی کا ایف آئی اے پنجاب زون ون سے ایبٹ آباد سرکل میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر تنویر کا اسلام آباد زون سے ایف آئی اے سی بی سی پنجاب زون ون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم اختر کا ایف آئی اے سی سی سی پنجاب زون ون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم ظفر کا اسلام آباد زون سے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی پنجاب زون ون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیا الحسن کا ایف آئی اے گجرات سرکل میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر خان کا ایف آئی اے زونل ڈائریکٹوریٹ ٹو فیصل آباد میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید رضوان شاہ کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر واپس بھجوا دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعام اللہ مروت کو ایف آئی اے کے پی کے زون پشاور سے ای جی او اے یونٹ پنجاب زون ون لاہور تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار علی کا ایف آئی اے امیگریشن آئی آئی اے پی اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نصیر کا ایف آئی اے سرکل فیصل آباد پنجاب زون ٹو میںتبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد علی کا کے پی کے زون سے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی اسلام آباد زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔


