ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کا بڑا اقدام، تفتیش و پٹرول اور دیگر اخراجات کے زمرے میں ملنے والے فنڈز تھانوں کی سطح پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس کا بڑا اقدام، تفتیش و پٹرول اور دیگر اخراجات کے زمرے میں ملنے والے فنڈز تھانوں کی سطح پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ،اسلام آباد پولیس کا بڑا اقدام، تفتیش و پٹرول اور دیگر اخراجات کے زمرے میں ملنے والے فنڈز تھانوں کی سطح پر منتقل کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے حکومت پاکستان سے باقاعدہ طور استدعا کی تھی کہ تھانہ جات میں روز مرہ ہونے والے اخراجات سمیت تفتیش اور پٹرول کے سلسلے میں ملنے والے فنڈز برائے راست تھانوں کو منتقل کردیے جائیں تاکہ تھانوں کی سطح پر ہونے والے اخراجات ایس ایچ اوز خود استعمال کریں ۔آئی جی اسلام آباد کی کاوشوں سے حکومت پاکستان نے استدعا منظور کرتے ہوئے تمام فنڈز تھانوں کی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دی تھانہ جات کے لیے مختص ہونے والے فنڈز کا تعلق برائے راست ایس ایچ اوز سے ہوگا جو ایک منصفانہ نظام کے تحت مہیا کردہ فنڈز کو تھانہ کی سطح پر روز مرہ ہونے والے اخراجات سمیت گاڑیوں کا پٹرول،ان کی دیکھ بھال اور تفتیش کے لیے استعمال میں لا سکیں گئے جاری شدہ فنڈز کی تقسیم کا باقاعدہ ایک منصفانہ طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے جس کے تحت تمام خرچ ہونے والے فنڈز کا تفصیلی ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ساتھ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی تاکہ فنڈز کا غیر منصفانہ استعمال نہ ہو پائے ۔آئی جی اسلام آباد نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تھانوں کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے، تھانہ جات میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اخراجات میں حامل رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے، ایسے اقدامات سے نہ صرف تھانوں کی روز مرہ کی ضرورتیں پوری ہوسکیں گئی ،پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی، تفتیش کے سلسلہ میں ہونے والے اخراجات کی بروقت ادائیگی کے ساتھ گاڑیوں کو بروقت پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا ،ان اقدام سے پولیس فورس کا مورال بھی بلند ہوگا جو اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔