ہومUncategorizedنگران وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کاہزارہ موٹر وے اور ایم ۔ون کا دورہ

نگران وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کاہزارہ موٹر وے اور ایم ۔ون کا دورہ

اسلام آباد(سب نیوز )نگران وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے ہزارہ موٹر وے اور ایم ۔ون کا دورہ ،ترجمان این ایچ اے کے مطابق وفاقی وزیر نے موٹر ویز کو بہترین حالت میں رکھنے بارے ہدایات جاری کیں۔گرین بیلٹس کی صفائی اور کانٹ چھانٹ نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 10 دن کی ڈیڈلائن دے دی، این ایچ اے ضرورت کے مطابق نئے سائن بورڈز لگانے کی ھدایات جاری کیں۔ قومی شاہراہ پر گڑھوں اور گہرا کی موجودگی پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے فوری مرمت کی ہدایت دی، انہوں نے کہا کہ این ایچ اے موٹرویز پرحادثات سے بچنے کے لئے تیز روشنی سے بچا ئو کی اینٹی گلیر سکرینز کی فوری مرمت کی جائے، متعدد مقامات پر حفاظتی باڑھ کی غیر موجودگی پر وزیر مواصلات برہم ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔