ہومبریکنگ نیوزسابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا

سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی کور کمیٹی کے رکن اور سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن اور سابق گورنر شاہ فرمان نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ فرمان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں خاندان کا کوئی فرد حصہ نہیں لے گا، انتخابی حلقہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے خالی کررہا ہوں، بھائی اور بیٹا الیکشن میں حصہ لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میرا پیشہ یا کاروبار نہیں ہے، پارٹی کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کروں گا، پی ٹی آئی چھوڑنے والے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔