ہومبریکنگ نیوزنگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر کی کابینہ پر مشاورت مکمل

نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر کی کابینہ پر مشاورت مکمل

کراچی :نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر کی کابینہ پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کابینہ ماہر تعلیم، ممتاز ڈاکٹرز، معروف سرجنز، ماہر معاشیات اورسکیورٹی معاملات کے ماہر افراد پر مشتمل ہوگیذرائع کے مطابق کابینہ میں ڈاکٹرسعد نیاز، رعنا حسین اور ڈاکٹر جنید شاہ کی شمولیت کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بریگیڈیئر ریٹائر حارث نواز، مبین جمانی، صدیق میمن، احمد شاہ، ڈاکٹرعلی فرحان کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ کی کابینہ مکمل غیرجانبدار اور صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کرے گی، کابینہ کے وزرا میں بے داغ ماضی، تعلیمی اور پیشہ وارانہ قابلیت کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔