اسلام آباد: نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوز (ایف بی آر) کو 9400 ارب روپے محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئیکار لانے کی ہدایت کردی۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ایف بی آر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور حکام سے ملاقاتیں کی، نگران وزیرخزانہ نے ایف بی آر سے محصولات ہدف حاصل کرنے کا پلان مانگ لیا۔
شمشاد اختر نے ایف بی آر حکام کو محصولات ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 9400 ارب روپیکا ہدف حاصل کرنیکے لیے تمام صلاحیتیں بروئیکار لائی جائیں۔ نگران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان لینڈ ریونیو،کسٹم اور سیلزٹیکس کے شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے، جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر اصلاحات لائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس محصولات بڑھانیکے لیے ایف بی آر میں اصلاحات ناگزیر ہیں، آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمدکرتے ہوئے ٹیکس محصولات بڑھائی جائیں گی۔
