جدہ:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی جدہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے جب کہ ایرانی وفد کے حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان مارچ میں ہونے والے معاہدیکے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پرگفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
