کراچی: نگران وزیراعلی سندھ کے انتخاب کیمعاملے پر آج پیشرفت ہونے کا قوی امکان ہے۔نگران وزیر اعلی سندھ کے لیے اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلی کے پاس مشاورت کا آج آخری دن ہے، اس سلسلہ میں بیک ڈور رابطوں کے ذریعے کوشش کی جا رہی ہے کہ اتفاق رائے سے نام طے کر لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق فریقین کوشاں ہیں کہ نگران وزیر اعلی کے انتخاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی الیکشن کمیشن کو نہ جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلی سندھ کا اعلان آج رات متوقع ہے، اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلی مراد علی شاہ کی ملاقات چند گھنٹوں بعد ہو گی، مشاورتی میٹنگ بلانے سے متعلق فریقین میں رابطے جاری ہیں۔
