اسلام آباد ، مجسٹریٹ انڈسٹریل ایریا ملک عمر اعوان کا سیکٹرآئی9اور سیکٹر آئی8کا اچانک دورہ ، ایس او پیز پر عملدرآمد اور اشیا خوردونوش کی سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا ۔
مجسٹریٹ انڈسٹریل ایریا نے دورے کے دوران دودھ دہی ،سبزی، فروٹ ،گوشت اور بیکری شاپس کو چیک کیا۔مجسٹریٹ انڈسٹریل ایریا کی جانب سے سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی کرنیوالے عناصر کو جرمانے عائد کیے گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اسلام آباد کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے فرنٹ لائن پر مصروف عمل ہیں۔
