ہومپاکستانوزیراعظم نے امان اللہ یاسین زئی گورنر بلوچستان سے استعفیٰ طلب کرلیا

وزیراعظم نے امان اللہ یاسین زئی گورنر بلوچستان سے استعفیٰ طلب کرلیا

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو خط لکھا ہے جس کے مندرجات سامنے آگئے ہیں۔گورنر بلوچستان کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم عمران خان نے ان سے استعفیٰ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتے ہیں لہذا آپ مستعفی ہوجائیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کیلئے تحریک انصاف کے ظہور آغا، فیض کاکڑ، سعیدمندو خیل اور نصیب اللہ بازئی کے ناموں پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے تین اکتوبر 2018 میں محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا تھا۔جسٹس(ر)امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو پیدا ہوئے، 27 جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے، 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

577d9347 e9a0 4f66 b3eb f07e978c2375 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔