اسلام آباد،وفاقی دارلحکومت کی حدود میں تمام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ، ہائوسنگ سوسائٹیز کے ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کی حدود میں تمام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیاہے ، ہائوسنگ سوسائٹیز کے ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز میں ہونے والی بے ضابطگیوں ، زمینی معاملات اور الاٹمنٹ کے حوالے سے رپورٹ تیار کی جائے گی جبکہ بے ضابطگیوں میں ملوث سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں تمام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کو سات روز میں ریکارڈ آن لائن کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ رجسٹرار اسلام آباد کی طرف سے ریکارڈ آن لائن نہ کرنے والے ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا۔
