ہوماسلام آبادحکو مت عوام کومہنگائی اور کرونا کے عفریت کے سپرد کرنا چاہتی ہے،میاں اسلم

حکو مت عوام کومہنگائی اور کرونا کے عفریت کے سپرد کرنا چاہتی ہے،میاں اسلم

اسلام آباد ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکو مت کی جانب سے شام چھ بجے اور ہفتے میں دو دن کاروباری مراکز کو بند کرانا بازاروں اور مار کیٹوں میں رش بڑھانے کا سبب بنا رہا ہے ، بازاروں اور مار کیٹوں میں رش کی کمی کے لیے ضروری ہے کہ دکانوں اورشاپنگ مالز کو روزانہ24مکمل کھولنے کی اجازت دی جائے جس سے نہ صرف مختلف کمرشل مارکیٹوں میں محدود اوقات کی وجہ سے لگنے والی بے پناہ بھیڑ کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی بلکہ ملک کی بیمار معاشی صورتحال بھی بہتر ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے ملاقات کے لیے آنے والے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا حکو متی اقدامات سے لگتا ہے کہ وہ عوام کومہنگائی اور کرونا کے عفریت کے سپرد کرنا چاہتی ہے ،پی ٹی آئی حکو مت کے اقدامات سے پاکستانی عوام کرونا اور بھو ک کے سبب مر جا ئیں گے ، حکو مت کرونا اور بھوک کے چیلنج سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے میں ناکام رہی ہے ،انھوں نے کہا بازاروں میں رش سے بچنے کے لیے ہفتے میں سات دن رات دس بجے تک بازاروں کو مکمل کھول جا ئے تاکہ شہری بنا کسی مشکل، جلدبازی اور پریشانی کے کمرشل مارکیٹوں میں جاسکیں جبکہ دکاندار بھی بھیڑ سے پاک ماحول میں اپنے گاہکوں کو ڈیل کریں جس کی اشد ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جاسکے جو کرونا وائرس کے مزید پھیلاو کو موئثر طریقے سے روکنے کے لئے انتہائی اہم حفادظتی اقدام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔