ہومشوبزاداکارعلی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اداکارعلی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کراچی ،پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلا بڑھتا جارہا ہے اور اب شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، علی سفینہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔اپنی ٹوئٹ میں علی سفینہ نے کہا کہ ‘دوستو، تقریبا ایک سال سے زائد عرصے تک وبا کو چکمہ دینے کے بعد میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے’۔خیال رہے علی سفینہ ان دنوں نجی چینل کے ڈرامے ‘ چپکے چپکے ‘ میں گھر داماد مسکین علی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔