اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،جعلی کرنسی میں ملوث محمد نعیم نامی شخص گرفتار ،ملزم کے قبضہ سے 84 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس کی کارروائی میں جعلی کرنسی میں ملوث محمد نعیم نامی شخص گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم کے قبضہ سے 84 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی ۔ کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سی آئی اے پولیس ٹیم نے کی ۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔
سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،جعلی کرنسی میں ملوث ملزم گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
