ممبئی،بالی وڈ کی اسکینڈل کوئین اداکارہ راکھی ساونت خبروں میں رہنے کا فن جانتی ہیں اور آئے روز وہ کچھ ایسا کام کرتی رہتی ہیں جس کی بدولت وہ خبروں میں آجاتی ہیں۔
راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کورونا سے بچائو کا حفاظتی لباس پہنے سبزی خرید رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت سبزی فروش سے سبزی کی قیمت پر بھا تا کررہی ہیں اورکہہ رہی ہیں کہ تم لوگ ‘ہم غریبوں’ کو لاک ڈان میں بہت مہنگی سبزی فروخت کرتے ہو، سبزی مہنگی مت دینا مجھے ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔ دوران گفتگو راکھی بار بار ماسک ہٹا رہی ہیں اور انہوں نے سبزی والوں سے کہا کہ وہ ماسک پہنیں تاکہ وہ خود ماسک ہٹاسکیں۔سبزی خریدنے کے بعد وہ خوشی سے بتارہی ہیں کہ دیکھو میں نے اتنی ساری سبزی 300 روپے میں خریدی ہے تاہم کیش نہ ہونیکے باعث انہوں نیکہا کہ وہ کل پیسے دے دیں گی۔ ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے راکھی ساونت پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ، کسی نے انہیں پی پی ایی کٹ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے کہا کہ وہ غریب سبزی والوں سے موجودہ صورت حال میں بھی بھا تا کررہی ہیں۔بعض صارفین نے بار بار ماسک ہٹانے پر بھی راکھی ساونت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
