اسلام آباد ،ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ نیویارک میں تیزاب گردی کا شکارپاکستانی طالبہ کے اہل خانہ سے قونصل جنرل رابطے میں ہیں اور انہیں ہر ممکن مددکی پیش کش کی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیویارک پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 12 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی تکمیل کا انتظار ہے ۔نیویارک میں پاکستانی طالبہ پر تیزاب پھینکنے والے شخص کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں 21 سالہ پاکستانی طالبہ پرتیزاب پھینکا گیا تھا جس سے ان کا چہرہ بری طرح جھلس گیا تھا اور اس کی بینائی بھی چلی گئی تھی۔اس واقعے کے بعد طالبہ کئی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہیں جب کہ تیزاب پھینکنے والے شخص کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
